زیتون کاشت کیلئے پائلٹ پراجیکٹ پر عملدرآمد خوش آئند:طارق مروت

زیتون کاشت کیلئے پائلٹ پراجیکٹ پر عملدرآمد خوش آئند:طارق مروت

  

      پشاور (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے کہا کہ محکمہ زراعت اور شہریوں کے تعاون سے زیتون کے لیے پائلٹ پراجیکٹ پر عملدرآمد خوش آئند ہے جس سے ایبٹ آباد میں زیتون کی بڑے پیمانے پر پیداوار ممکن بنائی جا سکے گی۔زیتون کے درخت اور اسکے تیل کو اسلام میں بہت اہمیت حاصل ہے۔ ضلعی ایبٹ آباد میں حکومت کی جانب سے یونین کونسل دھمتوڑ اور سربھنہ میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت قلم کاری اور شجر کاری عمل میں لائی جا رہی ہے۔ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد اور لوکل کمیونٹی کے تعاون سے جنگلی کہو کے درختوں پر زیتون کی قلم کاری کے لیے تربیت اور عملدرآمد جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے یونین کونسل دھمتوڑ میں جاری زیتون کی قلم کاری کا معائنہ کیا، اہلیان علاقہ سے ملاقات کی اور پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر مختیار یوسفزئی، ڈپٹی ڈائریکٹر ساجد خان اور دیگر افسران اور فارمز بھی موجود رہے۔ ضلع ایبٹ آباد میں زیتون  کے درختوں کا حدف 30 ہزار مقرر کیا گیا ہے جن میں سے 20 ہزار تک در ختوں کی شجر کاری اور 13 ہزار درختوں کی قلم کاری مکمل کی جا چکی ہے۔ محکمہ ایگریکلچر اور عام شہریوں کے تعاون سے زیتون کی شجر کاری کا کام جاری ہے اس پروجیکٹ کے تحت پائیدار زراعت پر بنیادی توجہ مرکوز کی جائے گی جس سے غربت،بھوک کا خاتمہ، غذائی تحفظ اور بہتر غذائیت حاصل کرنا اور پائیدار زراعت کو فروغ دینا، ٹیریسٹریل ایکو سسٹم کے پائیدار استعمال کی بحالی اور فروغ دینا۔ موسمیاتی تبدیلی اور اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کریں، پائیدار کھپت اور پیداوار کے نمونوں کو یقینی بنائیں۔ موجودہ پراجیکٹ زرعی شعبے کے ان مجموعی مقاصد کی پیروی میں پیش کیا جا رہا ہے جس سے لاکھوں جنگلی زیتون کے پودوں کو پھلدار پودوں میں تبدیل کرکے خوردنی تیل کی درآمد کو کم کیا جاسکتا ہے اور قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکے۔ پیوند کاری کے ذریعے معمولی زمین کو زیر پیداوار لانا، کسان برادری کو آمدنی کے اضافی وسائل فراہم کرنا۔ تربیت فراہم کرنا، تکنیکی مطالعہ کرنا اور کسانوں کو مدد فراہم کرنا۔ ضلع ایبٹ آباد کے مقامی باشندوں بالخصوص ملازمت کی تلاش میں نوجوانوں کو تکنیکی معلومات کے ساتھ ملازمت کے مواقع فراہم کرنا۔ خوردنی تیل کے تجارتی کاروبار میں زیتون کے پودوں کو متعارف کراناہے۔

مزید :

علاقائی -