منحرف اراکین اسمبلی کی تاحیات نا اہلی کی عمران خان کی درخواست پرسماعت آج ہوگی 

منحرف اراکین اسمبلی کی تاحیات نا اہلی کی عمران خان کی درخواست پرسماعت آج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین قومی اسمبلی کی تاحیات نا اہلی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں عمران خان کی درخواست پر سماعت (آج)پیر کوہوگی۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے درخواست پرسماعت کیلئے پانچ رکنی لارجر  بینچ تشکیل دیا۔لارجز بینچ میں چیف جسٹس عمرعطابندیال، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس مظہر عالم، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔5 رکنی لارجر بینچ پیر کو دن ایک بجے عمران خان کی درخواست پر سماعت کریگا، عمران خان کی جانب سے بابر اعوان عدالت میں پیش ہوں گے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد تقریباً 20 سے زائد پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی نے ان کیخلاف ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا اور اسے بنیاد بناکر پی ٹی آئی نے ان ارکان کی نااہلی کی درخواست دائر کی ہے، پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ ان ارکان کو تاحیات نا اہل کیا جائے۔ یاد رہے کہ تحریک عدم اعتماد اور نئے وزیر اعظم کے انتخاب میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین نے حصہ نہیں لیا تھا۔
سماعت آج 

مزید :

صفحہ اول -