پہلے ڈپٹی سپیکر پھر سپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ ہو گی‘ پنجاب اسمبلی 

  پہلے ڈپٹی سپیکر پھر سپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ ہو گی‘ پنجاب ...

  

لاہور(این این آئی)ترجمان پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ پہلے ڈپٹی سپیکر کے خلاف اور اس کے بعد سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ ہو گی۔ ترجمان کے مطابق ڈپٹی سپیکر کے خلاف پہلے تحریک عدم اعتماد جمع ہوئی ہے ا س لئے اس پر پہلے ووٹنگ ہوگی۔سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بعد میں جمع ہوئی ہے لہٰذااسپیکر کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ بھی بعد میں ہوگی۔ترجمان کے مطابق وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے انعقاد کے بعد ڈپٹی سپیکر کے پاس سپیکر کے اختیارات نہیں رہے۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا سیکرٹری اسمبلی کی طرف سے جاری ہوتا ہے۔16 اپریل 2022 کو وزیر اعلی کے انتخاب کا عمل مکمل کروانے کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ختم ہو چکا ہے۔

پنجاب اسمبلی

مزید :

صفحہ اول -