پرویزالٰہی کا وزیر اعلی پنجاب کا الیکشن ماننے سے انکار

  پرویزالٰہی کا وزیر اعلی پنجاب کا الیکشن ماننے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(آئی این پی) پرویزالٰہی نے پنجاب میں وزارت اعلی کیلئے ہونیوالے الیکشن کو متنازعہ، بوگس اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کو گورنر پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب متنازعہ قرار دے چکے ہیں، یہ ایک آئینی مسئلہ ہے جب تک واضح صورتحال سامنے نہیں آ جاتی الیکشن کو تسلیم نہیں کر سکتے،مسلم لیگ (ق) اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے پرویزالٰہی نے کہا کہ کل ایک بوگس، غیر آئینی اور متنازعہ الیکشن کرایا گیا، کل  جو کچھ ہوا پنجاب کی پارلیمانی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کو گورنر پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب متنازعہ قرار دے چکے ہیں۔
پرویز الٰہی

مزید :

صفحہ اول -