خان صاحب اپنی خفگی مٹانے کیلئے روزانہ جلسے کر رہے ہیں، نثار کھوڑو

   خان صاحب اپنی خفگی مٹانے کیلئے روزانہ جلسے کر رہے ہیں، نثار کھوڑو

  

کراچی(آئی این پی) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو نے  سابق وزیر اعظم  عمران خان کو جھوٹا  قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تبدیل ہوگئی ہے لیکن خان صاحب اپنی خفگی مٹانے کے لیے روزانہ جلسے کر رہے ہیں۔ عمران خان دفاع کے بجائے حملے کر رہے ہیں۔ ہمیں جلسے سے نہ ڈراؤ، فارن فنڈنگ لی ہے تو عمران مانو۔نثار کھوڑونے کہا کہ عمران خان جھوٹا ہے، عمران خان نے گفٹ میں ملی گھڑی بیچی، عمران خان اپنے دوستوں کو ساتھ نہیں رکھ سکا جبکہ یہ کہتا ہے کہ اسکے خلاف سازش ہوئی اور اگر سازش اگست میں ہوئی تو پہلے کیوں نہیں بتایا؟  اتوار کو  ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑونے کہا کہ وزیراعظم ہوتے ہوئے تم سے اپنے لوگ نالاں ہوکر الگ ہوئے، عمران خان کو پیپلز پارٹی کی قیادت کی مشاورت سے عدم اعتماد کے زریعے جمہوری طریقے سے نکالا۔انہوں نے کہا کہ مودی کے لیے عمران نے جیتنے کی دعا کی جبکہ عمران خان ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جھپیاں مار رہے تھے اور اب کہتا ہے کہ اسکے خلاف امریکا نے سازش کی،نثار کھوڑو نے عمران  خان کو پیپلز پارٹی سے سیاست سیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ 1997میں پیپلز پارٹی  17نشستوں کے باوجود ہم اسمبلیوں میں بیٹھی، بینظیر بھٹو نے نواز شریف کو بھی ماضی میں سمجھایا کہ اسمبلیوں کا بائیکاٹ نہ کرو۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پرویز مشرف کے ریفرنڈم میں کیمپین چلائی تھی، عمران خان مشرف کا چمچہ بن کر مہم چلاتا رہا پھر بعد میں عمران نے معافی مانگی۔ عمران خان نے آئین کو توڑا، اپوزیشن میں بیٹھنے کے بجائے عمران استعفے دیکر بھاگ گیا۔سینیٹر نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ضیا الحق اور مشرف بننے کی کوشش کر رہا ہے، پیپلز پارٹی نے ضیا الحق اور مشرف کو بھگایا تو عمران خان کیا چیز ہے؟؎

نثار کھوڑو

مزید :

صفحہ اول -