عوام عمران کے کھوکھلے دعووں  سے واقف ہوگئی ہے، تیمور تالپور 

      عوام عمران کے کھوکھلے دعووں  سے واقف ہوگئی ہے، تیمور تالپور 

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر تیمور تالپور نے کہا ہے کہ عمران نے اپنے دور اقتدار میں کراچی کو اندھیروں میں دھکیلنے کے سوا کچھ نہیں دیا۔اتوارکو جاری کردہ بیان میں تیمور تالپور نے کہا کہ جھوٹ میں ڈگری یافتہ عمران خان نے کراچی کے جلسے میں غداری کے سرٹیفکیٹ جاری کئے، کراچی پیکیج کے کرپشن کی داستان پرعمران خان بولنا بھول گئے۔انہوں نے کہا کہ عمران نے اپنے دور اقتدار میں کراچی کو اندھیروں میں دھکیلنے کے سوا کچھ نہیں دیا، جو اپنی انا اور ضد کے باعث صوبے سے دشمنی کر بیٹھا وہ کیا ملک چلائے گا؟ کراچی مسلسل تین سال گیس اور پانی کی قلت کو منہ دیتا رہا لیکن عمران کی حکومت اندھی، گونگی اور بہری بنی رہی۔صوبائی وزیرنے کہا کہ اعلان کردہ پیکج کے پیسے ہڑپ کر گئے اسکا حساب کراچی کی عوام آپ سے لے گی، عوام آپ کے کھوکھلے دعوؤں سے واقف ہوگئی ہے، مزید جھوٹ نہ بولیں۔

مزید :

صفحہ اول -