اہل کراچی نے ثابت کردیا ہے کہ وہ عمران خان کیساتھ ہیں، حلیم عادل شیخ 

اہل کراچی نے ثابت کردیا ہے کہ وہ عمران خان کیساتھ ہیں، حلیم عادل شیخ 

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہاہے کہ باغ جناح کراچی میں برصغیرکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کیا گیا،اہل کراچی نے کپتان کا خیرمقدم کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا کا کہنا ہے کہ برصغیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہفتہ کی شب کراچی میں ہوا،بانیان پاکستان کی اولاد نے احتجاج ریکارڈ کروا کر حق ادا کر دیا ہے،ہمارے اباؤ اجداد نے پاکستان بنانے میں  بڑی  قربانیاں دی ہیں،سلام پیش کرتا ہوں قوم کو جنہوں نے ہمارے اباؤ اجداد کی قربانیوں کا حق ادا کیا،اس سے قبل کہ دیر ہوجائے اشاروں میں سمجھ لینا چاہیے کہ عوام نیا الیکشن مانگ رہی ہے،ایک دن قبل پیپلزپارٹی نے بھی کراچی کی ایک بند گلی میں جلسہ کیا تھا پیپلزپارٹی  کے جلسے جتنے لوگ تو ہمارے اسٹیج پر موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے ڈس انفارمیشن کے وزیر نے غلط باتیں کی ہیں،چودہ سالوں سے پیپلزپارٹی کی حکمرانی ہے، وفاق میں بھی اس سے قبل ان کے چاچے رہ چکے ہیں،پیپلزپارٹی والے بتائیں کراچی میں اتنے سالوں میں گرین لائن بس سروس شروع کیوں نہیں کی؟ پانی کی ایک بوند تک کراچی کو نہیں دی گٹر نالے تک صاف نہیں کیے۔ گئے،پی ٹی آئی کی گزشتہ حکومت نے گرین لائن بس سروس، کے فور، کے سی آر سمیت کراچی کیگٹر بھی صاف کروائے،پورے پاکستان کی طرح کراچی بھی انقلاب کے سفر میں شامل ہوچکا ہے،صوبے کے عوام کا شکر گذار ہوں جنہوں نے سچ کا ساتھ دیا۔پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مزار قائد پر تحریک انصاف جلسے کی کامیابی پر کراچی کے عوام کو مبارکباد دیتے ہیں،کراچی کے عوام نے عمران خان کا تختہ الٹنے والوں کا تختہ الٹ دیا ہے،جلسے میں عوام نے توقع سے زیادہ شرکت کی آزادی کی جنگ میں حصہ ڈالا،کراچی کے عوام کا جلسے میں شرکت کیلئے شکریہ،کراچی نے مفی سیاست کرنے والی نقاب پوش سیاسی جماعتوں کو بینقاب کردیا،کراچی کے لوگ الیکشن کی تیاری کریں،عوام کے ووٹ کی طاقت سے پی ٹی آئی 2 تہائی اکثریت سے واپس اقتدار سنبھالے گی۔

مزید :

صفحہ اول -