آج پھریوم بدر کے جذبہ کی یادکوتازہ کرنیکی ضرورت ہے،محمد حسین محنتی

آج پھریوم بدر کے جذبہ کی یادکوتازہ کرنیکی ضرورت ہے،محمد حسین محنتی

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے تحت حق وباطل کے درمیان پہلا معرکہ یوم بدر 17رمضان المبارک کوکراچی تاء کشمور سندھ بھرمیں بھرپورجوش وجذبہ کے ساتھ منایاجائے گا۔صوبائی اعلامیہ کے مطابق اس سلسلے میں منعقدہ ماجتماعات سے جماعت اسلامی کے رہنما،علمائے کرام اوردانشورحضرات خطاب کریں گے۔مرکزی نائب امیرڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی ٹنڈوآدم،صوبائی امیرمحمد حسین محنتی مٹیاری،نائب امراء ممتازحسین سہتو کندھکوٹ،پروفیسرنظام الدین میمن شہدادکوٹ،حافظ نصراللہ چنا حیدرآباد،جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ دادو، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالحفیظ بجارانی جیکب آباد،محمد افضال آرائیں کنری اورعلامہ حزب اللہ جکھروکراچی میں میں یوم بدرکے سلسلے میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب کریں گے۔امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ غزوہ بدر کو چودہ سو سال گذر چکے ہیں لیکن اس کی یاد آج کے گئے گذرے مسلمانوں کے ایمان کو بھی تازہ کر دیتی ہے، صدیوں بعد آج بھی مقام بدر کفار مکہ کی شکست فاش اور مسلمانوں کی فتح و کامرانی کی گواہی دیتا ہے،موجودہ دور میں مسلمانوں کی زوال پزیری اور کفار کے غالب آنے کی وجہ یہی ہے کہ آج مسلمانوں کے پاس تمام وسائل موجود ہونے کے باوجود بھی وہ بدر و احد کے جذبے سے آری ہیں۔کشمیرسے فلسطین تک امت مسلمہ کا خون بہایا جاراہے۔ اس لیے آج پھریوم بدر کے جذبہ کی یادکوتازہ کرنیکی ضرورت ہے۔

مزید :

صفحہ اول -