آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج طلب،نئے وزیر اعظم کا انتخاب ہو گا

  آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج طلب،نئے وزیر اعظم کا انتخاب ہو گا

  

  مظفر آباد(آئی این پی) آزاد جموں کشمیر سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل درآمد کیلئے صدر آزاد کشمیر نے پیر کو قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 18اپریل کی صبح 10:30بجے مظفرآباد میں طلب کیا گیا ہے، جس میں نئے وزیر اعظم آزاد کشمیر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی اپنے خلاف عدم اعتماد آنے پر عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے، جس کے بعد عدم اعتماد کے لیے طلب شدہ اجلاس میں نئے قائد ایوان کے انتخابی پراسس کو عدلیہ نے روک دیا تھا۔پی ٹی آئی نے عدالت عالیہ کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، سپریم کورٹ نے عدالت عالیہ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے الگ سے اجلاس بلانے کی ہدایت کی تھی۔پیر کے روز نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے پراسس ہوگا۔

آزاد کشمیراجلاس

مزید :

صفحہ اول -