چیف ٹریفک آفیسر کا چارسدہ روڈ اور ٹریفک پولیس سٹیشن کا چانک دورہ

چیف ٹریفک آفیسر کا چارسدہ روڈ اور ٹریفک پولیس سٹیشن کا چانک دورہ

  

      پشاور(کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے چارسدہ روڈ اور ٹریفک پولیس سٹیشن کا اچانک دورہ کیا۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کے اچانک دورے سے افسران اور اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ سی ٹی او عباس مجید خان مروت نے ٹریفک پولیس سٹیشن میں سیکورٹی ' حوالات اور ٹریفک افسران اور اہلکاروں کی حاضری کا جائزہ لیا اور دورے کے دوران اہلکاروں کو ڈیوٹی ایمانداری سے انجام دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے بعد ازاں چارسدہ روڈ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی ایس پی ٹریفک اصلاح الدین خان اور دیگر ٹریفک حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا اور ٹریفک افسران اور اہلکاروں کو تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تجاوزات قائم کرنیوالوں کے ساتھ رعایت نہ کی جائے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کو کلیئر رکھنے کیلئے ٹریفک حکام اور اہلکار اپنے پوائنٹس پر موجود رہیں اور ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے حکام اور اہلکار شہر بھر میں تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو جبکہ بار بار تجاوزات قائم کرنے کے مرتکب افراد کے سامان کو ٹرمینل منتقل کیا جائے۔

مزید :

صفحہ اول -