ڈکیتی کے گرفتار 2 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

ڈکیتی کے گرفتار 2 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں نشاط کمرشل میں 2 روز قبل چائے خانے پر ڈکیتی میں ملوث 6 میں سے 2 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے جبکہ واقعے میں ملوث مزید 4 ملزمان تاحال فرار ہیں۔ایس پی کلفٹن روحیل کھوسو کے مطابق ڈیفنس نشاط کمرشل میں 2 روز قبل چائے کے ہوٹل میں اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرنے اور فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے کے واقعے میں ملوث 6 میں سے 2 ملزمان اسامہ اور کاشف کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کی نشاندہی پر ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے بوٹ بیسن کے علاقے میں انہیں لے گئے تو ملزمان کے چھپے ہوئے ساتھیوں نے گرفتار ساتھیوں کو چھڑانے کے لئے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر ملزم کاشف اور اسامہ گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے جبکہ ان کے چاروں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔روحیل کھوسو نے بتایاکہ نشاط کمرشل میں لوٹ مار کے واقعے کی سی سی ٹی وی بھی منظرعام پر آئی تھی جس کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -