قمار بازی کی محفل الٹ دی گئی‘ 8 جواری گرفتار

قمار بازی کی محفل الٹ دی گئی‘ 8 جواری گرفتار

  

پشاور (کرائمز رپورٹر) تھانہ پھندو پولیس نے اخون آباد میں قمار بازی کی محفل الٹتے ہوئے 8 قماربازوں کو گرفتار کر لیا، خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کا تعلق مختلف علاقوں سے ہے جو پھندو کے علاقہ میں قمار بازی میں مصروف تھے، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے اسلحہ، داو پر لگی رقم ہزاروں روپے نقد اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ پھندو پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ اخون آباد میں چند افراد قمار بازی میں مصروف ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ پھندو رفیق خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے موقع پر پہنچ کر چھاپہ مارا جو قماربازوں نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ملزمان کے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تمام ملزمان کو دھر لیا گیا ہے جن کی شناخت محمد نور، ملنگ جان، مختیار، غلام سید، ارشد، امجد، جمیل اور سنگین کے ناموں سے ہوئی ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ، داو پر لگی رقم 56 ہزار روپے اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -