کراچی میں گرمی کے ڈیرے

کراچی میں گرمی کے ڈیرے

  

کراچی (آئی این پی)ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گرمی نے ڈیرے ڈال لیے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں مطلع صاف موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شہرِ قائد کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔کراچی میں آج زیادہ گرم دن، پارہ 42 ڈگری سے اوپر جاسکتا ہے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گرمی ڈیرے

مزید :

صفحہ اول -