ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کا آپریشن، 2انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے

  ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کا آپریشن، 2انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       ڈیرہ اسماعیل خان(آئی این پی) پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشترکہ آپریشن میں 2انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے،کلاشکوف اور2 دستی بم برآمد کرلئے گئے۔اتوار کو ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ہمراہ تحصیل کلاچی کے علاقے گرہ گلداد میں انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ آپریشن کیا جس میں 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے، 2کلاشکوف اور2دستی بم برآمد کرلئے گئے۔ ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق گرہ گلداد کے علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان گنڈا پور گروپ کے 2دہشتگرد جنکی شناخت خلیل اور احسان کے نام سے ہوئی کو ہلاک کر دیا گیا۔
پولیس آپریشن

مزید :

صفحہ آخر -