منظور وٹو نے پرویز الٰہی کی  خیریت دریافت کی،پنجاب اسمبلی  میں واقعہ پر دکھ کا اظہار 

 منظور وٹو نے پرویز الٰہی کی  خیریت دریافت کی،پنجاب اسمبلی  میں واقعہ پر دکھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



لاہور (آئی این پی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و سابق سپیکر پنجاب اسمبلی میاں منظور احمد وٹو نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے اُن کی خیریت دریافت کی اور پنجاب اسمبلی میں ہونے والے واقعہ پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں آج تک ایسا واقعہ رونما نہیں ہوا۔ سابق سپیکر پنجاب اسمبلی میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ میری آٹھ سالہ سپیکرشپ میں پنجاب اسمبلی میں بدمزگی کی کوئی نظیر ملتی ہے انہوں نے پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پولیس کے داخلے کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے پنجاب اسمبلی کا تقدس پامال ہوا اور ایوان کی بالادستی کو مجروع کیا گیا جو پارلیمان کی کمزوری کو آشکار کرتا ہے انہوں نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی پر تشدد اور اُن کا بازو توڑنا انتہائی افسوس ناک عمل ہے اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ذمہ داران کو قرارواقعی سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔
منظور وٹو

مزید :

صفحہ آخر -