انٹر بینک میں ڈالر 65پیسے مہنگا، 100 انڈیکس میں اضافہ

انٹر بینک میں ڈالر 65پیسے مہنگا، 100 انڈیکس میں اضافہ
انٹر بینک میں ڈالر 65پیسے مہنگا، 100 انڈیکس میں اضافہ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک میں ڈالر 65پیسے مہنگا ہوگیا جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس میں 368پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس سے 100انڈیکس 46ہزار 970پوائنٹس پر پہنچ چکا ہے ۔

 کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے ،100انڈیکس میں 368پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100انڈیکس 46ہزار 970پوائنٹس پر پہنچ چکا ہے جبکہ ایک ہفتے تک ڈالر میں مسلسل کمی کے بعدآج ڈالر مہنگا ہوا ہے ، انٹر بینک میں ڈالر65 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 182روپے 20کا ہو گیا ہے ۔

مزید :

قومی -بزنس -