وزیر اعظم نے پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ائیرپورٹ  میٹرو بس سروس کا افتتاح کر دیا

وزیر اعظم نے پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ائیرپورٹ  میٹرو بس سروس کا افتتاح کر ...
وزیر اعظم نے پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ائیرپورٹ  میٹرو بس سروس کا افتتاح کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیر اعظم شہباز شریف نے پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ائیرپرٹ  میٹرو بس کا افتتاح کر دیا،منصوبے سے 50 ہزار شہری یومیہ سفری سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے ۔

 خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پانچ روز قبل منصوبے کا دورہ کیا تھااور تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے کو 5روزمیں آپریشنل کرنےکی ہدایت کی تھی۔   نیشنل ہائی وے اتھارٹی ( این ایچ اے) حکام نے وزیر اعظم کو منصوبے پر بریفنگ دی تھی ۔ وزیر اعظم نے حکام سے پوچھا کہ  منصوبہ طویل عرصےسےالتواکاشکارکیوں رہا؟،  میٹرو منصوبے پر التوا کاکوئی جوازنہیں بنتا،  ابتدائی طورپرمنصوبےکیلئے 15بسیں مہیاکی جارہی ہیں، موٹروےپراسلام آبادمیٹروکاایک سٹیشن ہوناچاہیے۔

حکام کی جانب سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی تھی کہ  ابتدائی طورپر ہفتہ سےبسیں چلائی جائیں گی ،  وزیر اعظم نے  میٹروبس منصوبےمیں تاخیر کی تحقیقات کی ہدایت کی تھی اور کہا کہ  عوامی مفادکےمنصوبوں کوجلدمکمل کیاجائے۔