حکومت نے ایم کیوایم کو کیا پیشکش کی ہے ؟ رہنما وسیم اختر نے بڑا انکشاف کر دیا 

حکومت نے ایم کیوایم کو کیا پیشکش کی ہے ؟ رہنما وسیم اختر نے بڑا انکشاف کر دیا 
حکومت نے ایم کیوایم کو کیا پیشکش کی ہے ؟ رہنما وسیم اختر نے بڑا انکشاف کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ان کی جماعت کو سندھ کی گورنر شپ کی پیشکش کی ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی جانب سے ایم کیو ایم کو سندھ کی گورنر شپ کی گئی ہے تاہم اس حوالے سے فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ گورنر شپ کے علاوہ وزارتوں کے حوالے سے بھی ن لیگ نے ایم کیو ایم سے رابطہ کیا ہے۔
وسیم اختر نے کہا کہ اگر ہم کابینہ میں شامل ہوئے تو وہ وزارتیں لیں گے جس سے شہری سندھ کا فائدہ ہو، ہم سے جو وعدے کیے گئے پہلے وہ پورے ہوں، وزارتیں اس کے بعد کا مرحلہ ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ کراچی والوں کے پاس انٹرٹینمنٹ کا کوئی ذریعہ نہیں اس لیے وہ سحری تک وقت گزارنے پی ٹی آئی کے جلسے میں چلے گئے۔

مزید :

قومی -