رمضان کے آخری عشرہ میں عمرہ کی بکنگ شروع، لیکن ایجنٹس کتنی رقم وصول کررہے ہیں؟ جانئے 

رمضان کے آخری عشرہ میں عمرہ کی بکنگ شروع، لیکن ایجنٹس کتنی رقم وصول کررہے ...
رمضان کے آخری عشرہ میں عمرہ کی بکنگ شروع، لیکن ایجنٹس کتنی رقم وصول کررہے ہیں؟ جانئے 

  

لاہور (ویب ڈیسک) رمضان مبارک کے آخری عشرہ میں عمرہ کرنے والوں کیلیے ٹریولز ایجنٹس 3 لاکھ سے ساڑھے5لاکھ روپے میں بکنگ کررہے ہیں۔سعودی گورنمنٹ نے عمرہ زائرین کو رش سے بچانے کیلیے تین اوقات مقرر کئے ہیں مسجد الحرام میں داخلے کیلیے داخلی اور خارجی راستوں کی تنظیم نو بھی کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  سعودی گورنمنٹ کی جانب سے ہر عمر اور محرم کے بغیر عمرہ کی اجازت ملنے کے بعد مسجد نبویؐ اور خانہ کعبہ میں اعتکاف اور رمضان کے آخری عشرہ کے ایام وہاں گزارنے والوں کی تعداد میں اضافہ کے باعث ٹریولز ایجنٹس نے اخراجات میں ہوش روبا اضافہ کردیا ہے۔

 سعودی عرب  کی جانب سے40 سال سے کم عمر پاکستانی زائرین کو فیملی کے بغیر اور45 سال سے کم عمر خواتین کیلیے محرم کی شرط بھی ختم ہونے کے بعد رمضان المبارک کے آخری ایام اور مسجد نبوی اور خانہ کعبہ میں اعتکاف کرنے والے زائرین نے ویزا لگوانے اور بکنگ کیلیے ٹریولز ایجنٹس نے رابطے شروع کردیے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -Ramadan -Ramadan News -