جاوید میانداد کے تاریخی چھکے کو 36 برس مکمل ہو گئے 

جاوید میانداد کے تاریخی چھکے کو 36 برس مکمل ہو گئے 
جاوید میانداد کے تاریخی چھکے کو 36 برس مکمل ہو گئے 

  

لاہور( ویب ڈیسک ) شارجہ کے میدان میں سابق کپتان جاوید میانداد کے تاریخی چھکے کو آج  36 برس مکمل ہو گئے ہیں ،  یہ چھکا جاوید میانداد نے  ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی باؤلر چیتن شرما کو میچ کی آخری گیند پر مارا تھا۔

18 اپریل  1986 کو لگائے گئے جاوید میانداد کا تاریخی چھکا جہاں پاکستانی عوام کو یاد ہے وہیں اسے بھارتی عوام بھی  36 برس بعد بھول نہیں پائے ۔  1986 کے ایشیا کپ کا فائنل 18 اپریل کو کھیلا گیا،  فیصلہ کن معرکے میں روایتی حریف پاک بھارت مد مقابل تھے ،  پاکستان کو فتح کیلئے میچ کی آخری گیند پر 4 سکور درکار تھے ، آخری گیند جاوید میانداد کو کھیلنا تھی جبکہ بھارتی باؤلر  چیتن شرما نےگیند پھینکنی تھی ۔ 

بھارتی باؤلر چیتن شرما نے آخری گیند پھینکی جسے جاوید میانداد نے باؤنڈری سے باہر پھینک کر پاکستان کوپہلی بار ایشین چیمپئن بنا دیا۔

مزید :

کھیل -