وسیم اکرم نے جاوید میانداد کے تاریخی چھکے کے پیچھے چھپا اہم راز بتا دیا

وسیم اکرم نے جاوید میانداد کے تاریخی چھکے کے پیچھے چھپا اہم راز بتا دیا
وسیم اکرم نے جاوید میانداد کے تاریخی چھکے کے پیچھے چھپا اہم راز بتا دیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) شارجہ میں لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کے تاریخی چھکے کے پیچھے چھپے اہم راز سے وسیم اکرم نے پردہ اٹھا دیا ، سوئنگ کے سلطان نے بتایا کہ جس بلے سے چھکا مارا گیا وہ ان کا تھا۔

 تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے فائنل مقابلے میں بھارتی فاسٹ بولر چیتن شرما کو جاوید میانداد نے آخری گیند پر چھکا لگایا تھا جس کی یادیں آج تک تازہ ہیں۔ ماضی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں  سابق کپتان  نے  انکشاف کیا ہے   جاوید میانداد نے آسٹرل ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی بولر چیتن شرما کو جس بلے سے چھکا مارا وہ ان کا تھا جو جاوید بھائی نے بیٹنگ کے لیے ان سے لیا تھا۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد کا چھکا کرکٹ کے یادگار لمحات میں سے ایک ہے وہ جب بھی چھکا دیکھتے ہیں مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔

جاوید میاں داد اپنے اس چھکے کے بارے میں کہتے ہیں کہ میں 113 گیندوں پر110 رنز بنانے کے بعد  بھی گیند کو بہتر طریقے سے دیکھ پا رہا تھا، فیصلہ کر لیا تھا کہ گیند بلے پر آئی تو باؤنڈری کے پار ہوگی،  ياركر  پھینکنے کی کوشش میں شاید گیند شرما کے ہاتھ سے پھسل گئی  جومیرے لیے  موزوں ثابت ہوئی، لیگ سٹمپ پر ایک اچھی اونچائی والی فل ٹاس گیند پر میں نے بیٹ گھمایا اورچھکا لگ گیا،امپائر کے اشارے سے قبل ہی ساتھی بیٹسمین توصیف احمد کے ساتھ پویلین کی جانب دوڑ پڑا تھا، ہم جیت گئے اور پاکستان جیت گیا۔

مزید :

کھیل -