"عمران خان یہ بات ثابت کردیں تو  ایم کیو ایم انکے ساتھ کھڑی ہوگی" خالد مقبول نے  پیشکش کردی

"عمران خان یہ بات ثابت کردیں تو  ایم کیو ایم انکے ساتھ کھڑی ہوگی" خالد مقبول ...
سورس: Twitter/@Dr_KMSOfficial

  

کراچی (ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم)  پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی کی چودہ سیٹیں چھین کر عمران خان کو اقتدار دیا گیا، عمران خان اگر یہ سمجھتے ہیں کہ سازش ہوئی تو ثابت کردیں، ہم سڑکوں اور ایوان میں ان کے ساتھ ہونگے۔

لیاقت آباد ٹینکی گراؤنڈ میں متحدہ قومی موومنٹ کے تحت دعوت افطارسے   خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے  کہا کہ عمران خان صرف کاغذ نہ لہرائیں ثابت کریں کہ ان کے خلاف سازش ہوئی ہے ، اگر سازش ثابت ہوئی تو سڑکوں ایوانوں میں ہم ان کے ساتھ ہونگے،  کل جلسے میں عمران کے ساتھیوں نے کہہ دیا کہ آپ لاپتا لوگوں کی بازیابی نہیں چاہتے ،موجودہ حکومت نے لاپتا لوگوں کی بازیابی کیلئے آخری موقع مانگا ہے جو ان کو دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عدالتی کمیشن بناکر ثابت کریں کہ کوئی ایسی سازش نہیں ہوئی جس سے آپ وزیراعظم بنے جبکہ عدالتی کمیشن کے ذریعے عمران خان کو بھی ثابت کرنا ہوگا کہ ماضی میں وزیراعظم بننے کیلئے بھی کوئی سازش نہیں ہوئی۔اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ عمران کے جلسہ نے ثابت کردیا کہ وہ  اقتدار کیلئے یہ سازش کررہے ہیں ۔

خالد مقبول نے کہا شکریہ ان لوگوں کا جنہوں نے ہمارے دفاتر بند کر کے ہمیں دفتر کی سیاست سے بری کردیا ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -