درہ آدم خیل کے  اسلحہ خانوں کو قانونی شکل دے کر  صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا

درہ آدم خیل کے  اسلحہ خانوں کو قانونی شکل دے کر  صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ ...
درہ آدم خیل کے  اسلحہ خانوں کو قانونی شکل دے کر  صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا

  

پشاور( ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبےکے ضم شدہ قبائلی علاقے درآدم خیل کے تاریخی اسلحہ مارکیٹ میں موجود ساڑھے چار سو سے زائد اسلحہ کے چھوٹے کارخانوں کو قانونی شکل دینے اور انہیں چھوٹی صنعتوں کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، دستاویزات مکمل ہونے کے بعد سفارشات منظوری کے لئے صوبائی کابینہ میں پیش کی جائیں گی  جس سے بڑے پیمانے پر روزگار اور ریونیو حا صل کیا جا سکے گا ۔

روزنامہ "جنگ" کے مطابق منصوے کے تحت درہ آدم خیل کو ’’صنعتی زون ‘‘قرار دیاجائے گا، منصوبے پر عمل درآمد کےلئے قائم اعلیٰ سطحی کمیٹی نے ابتدائی سروے مکمل کرکے علاقے میں ہونےوالے کاروبار کی دستاویزات کا عمل تیز کردیا ہے۔

کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں درہ آدم خیل کے اسلحہ مارکیٹ کے حوالے سے باقاعدہ پالیسی تیار کی جائےگی،منصوبے کا مقصد درہ آدم خیل کے اسلحہ مارکیٹ کو قانونی شکل دے کر علاقے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -