لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ  8 سے 9 گھنٹے تک پہنچ گیا

لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ  8 سے 9 گھنٹے تک پہنچ ...
لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ  8 سے 9 گھنٹے تک پہنچ گیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کے مختلف علاقوں میں  بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ  8سے  9 گھنٹے تک پہنچ  گیا ۔ شارٹ فعال کی وجہ  بجلی کی پیداوار میں کمی اور طلب میں اضافہ ہے ۔

نجی ٹی وی" ہم نیوز "کے مطابق   ترجمان لیسکو نے  بتایا کہ   بجلی فراہم کرنے کے لیے 4ہزار 350 میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے جبکہ  این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 3ہزار 650 میگاواٹ بجلی فراہمی جاری ہے ۔

 ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ  لیسکو کو 700 میگاواٹ تک بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے ۔

دوسری جانب شدید گرمی میں 8 سے 9 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -