کراچی میں تحریک انصاف کے جلسہ کے موقع پر 19 موٹرسائیکلیں گم ہونے کا انکشاف
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ہفتے کو ہونے والے جلسہ گاہ کی پارکنگ سے 19 موٹرسائیکلیں گم ہوگئیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق تلاش کے دوران 6 موٹرسائیکلیں مل گئیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ موٹرسائیکل مالکان کی جانب سے مقدمات بھی درج کروائے جارہے ہیں۔