سردار تنویرالیاس بلا مقابلہ وزیر اعظم آزاد کشمیر منتخب ہو گئے

سردار تنویرالیاس بلا مقابلہ وزیر اعظم آزاد کشمیر منتخب ہو گئے
سردار تنویرالیاس بلا مقابلہ وزیر اعظم آزاد کشمیر منتخب ہو گئے

  

 مظفر آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ  وزیر اعظم آزاد کشمیر منتخب ہو گئے ۔ 

نجی ٹی وی" جیو نیوز "کے مطابق  آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں  سردار تنویر الیاس کو  بلا مقابلہ آزاد کشمیر کا وزیر اعظم منتخب کیا گیا۔

وزارت عظمیٰ کے انتخاب کے لئے صرف سردار تنویر الیاس نے  کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ،اپوزیشن کی جانب  اجلاس کا بائیکاٹ کیا گیا ، اپوزیشن  جماعتیں ایوان میں صرف احتجاج ریکارڈ کرانے آئیں جس کےبعد وہ واپس لوٹ گئیں ، جس کے بعد سردار تنویر الیاس نے وزارت عظمیٰ کیلئے  33 ووٹ لئے اور وزیر اعظم آزاد کشمیر منتخب ہو گئے ، سردار تنویر الیاس آج  3 بجے حلف اٹھائیں گے ۔

خیال رہے کہ  53 کے ایوان میں وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے  کسی بھی امیدوار کو 27 ارکان کی حمایت درکار تھی جبکہ تحریک انصاف  کے 2اتحادیوں سمیت اسمبلی میں  34 نشستیں موجود ہیں ۔ 

 آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم  عبدالقیوم نیازی 14 اپریل کو منصب سےمستعفی ہوئےتھے،  وزیراعظم عبد القیوم نیازی کےخلاف وزراء نےتحریک عدم اعتمادجمع کرائی تھی۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -