ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 2دہشتگرد ہلاک 

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 2دہشتگرد ہلاک 
 ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 2دہشتگرد ہلاک 

  

ڈی آئی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن )نواحی علاقے کلاچی کوٹ دولت اور اٹل شریف میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

نجی چینل" اے آروائے نیوز "کے مطابق ڈیر ہ اسما عیل خان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی ، پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ سے 2دہشتگرد ہلاک ہو گئے ، پولیس کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان گنڈہ پور گروپ سے تھا،ہلاک دہشتگردوں کی شناخت محمد رمضان اور عبدالرحمان کے ناموں سے ہوئی ۔ہلاک دہشتگرد مختلف حملوں میں ملوث تھے ،دہشتگردوں سے 3ایس ایم جی ،میگزین اور بارود برآمد ہوا ہے ۔دہشتگردوں کا کمانڈر شیریں خان فرار ہو گیا ۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -ڈیرہ اسماعیل خان -