ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا شیڈول تیار کر لیا گیا 

 ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا شیڈول تیار کر لیا گیا 
 ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا شیڈول تیار کر لیا گیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ نے ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا شیڈول تیار کر لیاہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ امیدوار کل کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے اور کل ہی کاغذات نامزدگی کے تمام مراحل مکمل کیئے جائیں گے ، ڈپٹی سپیکر کا انتخاب بدھ کو اسمبلی ہال میں ہو گا ، اب تک تین امیدوار کاغذات نامزدگی حاصل کر چکے ہیں ۔

یاد رہے تحریک انصاف کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے بعد عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے تھے جس کے بعد جب راجہ پرویز اشرف نے عہدے کا چارج سنبھالا تو انہوں نے ڈپٹی سپیکر کی جانب سے استعفوں سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات کو رولنگ کے ذریعے واپس کیا اور دوبارہ سے معاملے کو دوبارہ دیکھنے کا فیصلہ کیا ۔

مزید :

قومی -