آتے ہی ڈرامے بازی شروع ؟، میٹرو بس کے افتتاح پر اسد عمر سی ڈی اے کا پرانا ٹوئیٹ سامنے لے آئے

آتے ہی ڈرامے بازی شروع ؟، میٹرو بس کے افتتاح پر اسد عمر سی ڈی اے کا پرانا ...
آتے ہی ڈرامے بازی شروع ؟، میٹرو بس کے افتتاح پر اسد عمر سی ڈی اے کا پرانا ٹوئیٹ سامنے لے آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے وزیر اعظم کی جانب سے پشاور موڑ تا نیو ائیرپورٹ اسلام آباد  میٹرو بس کے منصوبے کے افتتاح پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آتے ہی ڈرامے  بازی شروع؟۔

اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سی ڈی اے کا 2 ماہ پرانا ٹویٹ شیئر کیا جس  میں لکھا گیا ہے کہ میٹرو بس کا افتتاح اپریل کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا ۔

اسد عمر نےمزید لکھا کہ   سی ڈی اے کا  2 ماہ پرانا پریس ریلیز جس میں کہا گیا کہ میٹرو اپریل کے پہلے ہفتے میں چلنا شروع ہو جائے گی۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے  آج میٹرو بس کا  افتتاح  کیا تھا جبکہ   5 روز قبل منصوبے کا دورہ کیا تھااور تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے کو 5روزمیں آپریشنل کرنےکی ہدایت کی تھی۔  

مزید :

قومی -سیاست -