” سول وار اور بدامنی پھیلنے کا خطرہ پاکستان تک محدود نہیں رہا بلکہ ۔۔“خواجہ آصف نے بھی جلد الیکشن کا مطالبہ کر دیا 

” سول وار اور بدامنی پھیلنے کا خطرہ پاکستان تک محدود نہیں رہا بلکہ ۔۔“خواجہ ...
” سول وار اور بدامنی پھیلنے کا خطرہ پاکستان تک محدود نہیں رہا بلکہ ۔۔“خواجہ آصف نے بھی جلد الیکشن کا مطالبہ کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ( ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ میر ا خیال ہے کہ جتنی جلدی ہو سکے ہمیں عوام کے پاس جانا چاہیے اور ایک نیا مینڈیٹ لینا چاہیے ۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہناتھا کہ کپتان پچ پر لیٹ گیا ہے ، وہ کہتاہے کہ میں یہ ملک نہیں چلنے دوں گاکیونکہ مجھے رات کو عدالت لگا کر نکالا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ تباہی اور بربادی ہے ،گزشتہ حکومت اس ملک کو 3 سال میں مہنگائی کی آگ میں چھوڑ کر گئے ہیں، اس حکومت کو بہت مشکل ٹاسک ملاہے ، اس کیلئے وقت اور امن و امان چاہیے ، اس کیلئے بہت سی چیزوں کی ضرورت ہے تو فیصلہ اتحادی حکومت نے کرناہے ، لیکن میرا اپنا خیال ہے کہ جتنی جلدی ہو سکے ہمیں عوام کے پاس جانا چاہیے اور نیا مینڈیٹ لینا چاہیے ، سول وار اور بدامنی کا خطرہ پاکستان تک محدود نہیں ، یہ وائرس اوورسیز پاکستانیوں میں پھیلا دیا گیاہے ، وہاں بھی یہ سلسلہ جاری ہے ، یہ رجحانات درست نہیں، یہ تباہی کی طرف لے جارہے ہیں۔
خواجہ آصف کا کہناتھا کہ نفیسہ شاہ ٹھیک کہہ رہی تھیں کہ ہم اس وقت دیوالیہ ہونے کی آخری حدوں تک پہنچے ہوئے ہیں، میرا خیال ہے کہ عمران خان اس ملک کو دیوالیہ کر چکے ہیں، انہوں نے کھربوں روپے بنا لیے ہیں، اس ملک کو انہوں نے روٹی کیلئے محتاج کر دیاہے  ، وہ ایک جعلی خط لہرا کر کہہ رہاہے کہ یہ امپورٹڈ حکومت ہے ، ہم لوگوں کی حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ اب عمران خان دے گا یا ایسے لوگ دیں گے جن کے آباﺅ اجداد نے پاکستان بننے کی مخالفت کی ۔

مزید :

قومی -