عمران خان کے لنگر اور پناہ گاہ پروگرام چلانے کے دعوؤں کی حقیقت سامنے آگئی، پیسہ خرچ کرنیوالا سامنے آگیا

عمران خان کے لنگر اور پناہ گاہ پروگرام چلانے کے دعوؤں کی حقیقت سامنے آگئی، ...
عمران خان کے لنگر اور پناہ گاہ پروگرام چلانے کے دعوؤں کی حقیقت سامنے آگئی، پیسہ خرچ کرنیوالا سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم عمران خان کے لنگر ، احساس اور پناہ گاہ پروگرام میں ریاست یا تحریک انصاف کی طرف سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے مولانا بشیر فاروقی نے بتایا کہ ریاست کی شراکت داری (contribution) صفر ہے، ریاست کا ایک پیسہ بھی نہیں لگ رہا۔وہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے ۔
پروگرام کے دوران ان سے جب سوال کیا گیا کہ عمران خان افتتاح کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم احساس پروگرام، پناہ گاہ یا لنگرپروگرام چلارہے ہیں، کیا یہ بات غلط ہے؟ اس پرمولانا بشیر فاروقی کا کہناتھاکہ غلط تو نہیں کہہ سکتے، وہ ملک کے وزیراعظم ہیں ، انہوں نے زمین دی اور اس کا م کیلئے موٹیویٹ کیا، ٹھیک کام کیا ہے ، سہولت دی لیکن اتنا ضرور ہے کہ ان تینوں کاموں پر سیلانی کا فنڈز استعمال ہورہاہے، ان کا ایک روپے کا کھانا بھی استعمال نہیں ہورہا، چاہے وہ کوئی بھی پروگرام ہو۔ 


جگہ بنا کر دینے  کے بارے میں سوال پر ان کا کہناتھاکہ ’ ریاست یا سیاسی پارٹی کی جانب سے نہیں بلکہ جگہ بھی خود بنائی ‘۔یادرہے کہ یہ ویڈیو چند ماہ پرانی ہے اور اس وقت تک عمران خان وزیراعظم تھے۔جب مولانا بشیر فاروقی سے پوچھا گیا کہ " جگہ بھی خودبنائی، کھانا بھی خود بنا کر کھلارہےہیں، تو پھر ریاست صرف ماں کی حیثیت سے جیسے بڑے ہوں، اسی طرح خیال کررہے ہیں؟" اس پر وہ مسکرائے اور کہا کہ "اسی طرح سمجھ لیجئے "۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -