پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کاڈپٹی سپیکر کے احکامات ماننے سے انکار  ، 4افسران کی معطلی غیر قانونی قرار  دیدی

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کاڈپٹی سپیکر کے احکامات ماننے سے انکار  ، 4افسران کی ...
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کاڈپٹی سپیکر کے احکامات ماننے سے انکار  ، 4افسران کی معطلی غیر قانونی قرار  دیدی

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )   ڈپٹی  سپیکر دوست محمد مزاری اور پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں اختیارات کے معاملے پر کھینچا تانی شروع ہو گئی ، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نےڈپٹی سپیکر کے احکامات ماننے سے انکار   کردیا جبکہ   4افسران کی معطلی کو بھی  غیر قانونی قرار  دے دیا۔

نجی ٹی وی" ہم نیوز "کے مطابق ترجمان پنجاب اسمبلی نے کہا کہ  ڈپٹی سپیکر کے اختیارات نہیں کہ وہ افسران کو معطل کر سکے ۔ ذرائع کے مطابق  چاروں افسران معطلی کے باوجود ڈیوٹی پر موجود  ہیں ۔

یاد رہے کہ ڈپٹی سپیکر نے سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت 4افسران کو گزشتہ روز اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر  معطل کیا تھا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے ڈپٹی سپیکر کی جانب سے ہاؤس کی تشکیل اور کمیٹی کو غیر قانونی قرار دیدیا۔

مزید :

قومی -الیکشن -پنجاب اسمبلی -علاقائی -پنجاب -