صدر مملکت عارف علوی کی گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت

صدر مملکت عارف علوی کی گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اپنے عہدے پر کام جاری ...
صدر مملکت عارف علوی کی گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز  چیمہ کو اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

نجی ٹی وی" دنیا نیوز "کے مطابق صدر پاکستان نے گورنر پنجاب کو برطرفی کی سمری پر فیصلہ ہونے تک اپنے فرائض انجام دینے کے احکامات دیئے ہیں۔ قبل ازیں وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری بھجوائی گئی تھی، سمری وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد بھجوائی گئی۔

دوسری جانب گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سردار عثمان بزدار کے بطور وزیراعلیٰ استعفے کی منظوری پر اعتراض اٹھا دیا۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو لکھے گئے خط میں دریافت کیا گیا ہے کہ عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری میں کوئی آئینی خلاف ورزی تو نہیں کی گئی۔ ؟

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -