وفاقی کابینہ پر اتفاق ہو گیا، 36 رکنی کابینہ آج حلف اٹھائے گی 

وفاقی کابینہ پر اتفاق ہو گیا، 36 رکنی کابینہ آج حلف اٹھائے گی 
 وفاقی کابینہ پر اتفاق ہو گیا، 36 رکنی کابینہ آج حلف اٹھائے گی 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  متحدہ حکومت کا وفاقی کابینہ کی تشکیل پر اتفاق ہو گیا ، 36 رکنی  وفاقی کابینہ آج  حلف اٹھائے گی ۔

نجی ٹی وی" جیو نیوز" کےمطابق   پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے اعلان کیا کہ 36 رکنی وفاقی کابینہ میں  مسلم لیگ (ن)  کے 14 وزراء ،   پیپلزپارٹی کے  11 وزراء ،  جے یو آئی (ف) کے 4 وزراء جبکہ دیگر اتحادی جماعتوں کے 7 وفاقی وزراء ہونگے ۔

سید خورشید شاہ کے مطابق وفاقی کابینہ آج ساڑھے  8 بجے  عہدے کا حلف لے گی ۔

نجی ٹی وی" دنیا نیوز "کے مطابق  حنا ربانی کھرکووزیرمملکت برائے خارجہ امور ،شازیہ مری یامصطفیٰ نواز کھوکھر کو وزارت انسانی حقوق کاقلمدان ملنےکاامکان ہے۔ خواجہ آصف کووزارت تجارت ، مفتاح اسماعیل کو مشیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

  مریم اورنگزیب کووزارت اطلاعات ونشریات ، رانا تنویرکو وزارت پارلیمانی اموردیئےجانےکا امکان ہے، اسی طرح  راناثنااللہ وزیر داخلہ ہوں گے جبکہ شاہد خاقان عباسی نےکوئی  وزارت لینے سےمعذرت کرلی،وہ توانائی کے امور دیکھیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -