شراب خانے میں ملاقات کے بعد تین افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی لیکن پھر ایسا سلوک کہ کوئی بھی دنگ رہ جائے
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں تین ملزمان نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واردات امریکی ریاست نیوجرسی کے علاقے مارلبورو میں ہوئی جہاں اینڈریو گیلوشی، رچرڈ گیتھی اور رونالڈ ہونڈو نامی ملزمان ایک شراب خانے میں موجود تھے۔ وہاں ان کی ملاقات متاثرہ خاتون سے ہوئی جسے وہ بہانے سے اینڈریو گیلوشی کے گھر لے گئے اور وہاں بربریت کا نشانہ بناڈالا۔
پولیس کے مطابق خاتون کے ساتھ اس کا ایک مرد دوست بھی تھا۔ تینوں ملزمان نے دونوں کو جھانسے سے گھر لے گئے اور وہاں خاتون کے مرد دوست کو انہوں نے ایک مشروب پلایا، جسے پیتے ہی وہ بے ہوش ہو گیا۔ اس کے بے ہوش ہونے کے بعد ملزمان نے خاتون کے ہاتھ پیر باندھ دیئے اور اسے بربریت کا نشانہ بناڈالا، پھر قید کیے رکھا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے مون متھ کاﺅنٹی جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔جلد انہیں عدالت میں پیش کر دیا جائے گا جہاں سے ممکنہ طور پر تینوں ملزمان کو 35، 35سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔