وہ ایک لفظ جو کہنے پر جنسی جرائم میں ملوث سینکڑوں مجرم سزا سے بچ گئے ، چشم کشا انکشاف

وہ ایک لفظ جو کہنے پر جنسی جرائم میں ملوث سینکڑوں مجرم سزا سے بچ گئے ، چشم کشا ...
وہ ایک لفظ جو کہنے پر جنسی جرائم میں ملوث سینکڑوں مجرم سزا سے بچ گئے ، چشم کشا انکشاف

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں جنسی جرائم میں ملوث سینکڑوں مجرموں کے بارے میں گزشتہ روز ایک ایسا چشم کشا انکشاف منظرعام پر آیا ہے کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق سامنے آنے والے اعدادوشمار سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران جنسی جرائم کے 870مجرم صرف ’سوری‘ کہنے پر سزا سے بچ گئے اور ان کا نام بھی جنسی جرائم کے مرتکب افراد کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ان میں کئی سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث مجرم بھی شامل ہیں۔ مثال کے طور پر ان میں 5مجرم ایسے تھے جنہوں نے بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ یہ کیسز’ کمیونٹی ریزولوشن‘ کے ذریعے نمٹائے گئے تھے جہاں ان مجرموں نے اپنے کیے پر ’سوری‘ کہہ دیا اور انہیں بغیر سزاکے چھوڑ دیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق کمیونٹی ریزولوشن کے ذریعے دکان سے چوری جیسے اتنہائی چھوٹے کیسز نمٹائے جاتے ہیں، تاہم اتنی بڑی تعداد میں جنسی جرائم، بالخصوص بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرائم کو نمٹائے جانے کے انکشاف پر ملک میں کھلبلی مچ گئی ہے اور پولیس کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس کی طرف سے ’کمیونٹی ریزولوشن‘ کی سکیم متعارف کرائی گئی ہے۔ 

مزید :

برطانیہ -