پاک فوج کے سربراہ اور اعلیٰ عدلیہ کیخلاف تحقیر آمیز مہم چلانے والا ریٹائرڈ آرمی افسر گرفتار کرلیاگیا

پاک فوج کے سربراہ اور اعلیٰ عدلیہ کیخلاف تحقیر آمیز مہم چلانے والا ریٹائرڈ ...
پاک فوج کے سربراہ اور اعلیٰ عدلیہ کیخلاف تحقیر آمیز مہم چلانے والا ریٹائرڈ آرمی افسر گرفتار کرلیاگیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر تحقیر آمیز پوسٹس کرنے پر گرفتار ہونے والے ریٹائرڈ آرمی افسر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔ ٹائمز آف اسلام آبادنے ڈیلی ڈان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے ضلع کرک کے رہائشی محمد رضا نامی اس سابق آرمی افسر پشاور کی ایک مقامی عدالت میں پیش کیا تھا جہاں ملزم نے اپنی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اس پیشی پر عدالت کی طرف سے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے اسے جیل میں رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ اس پیشی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے اور ملزم کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ملزم کو چارروز قبل ایف آئی اے پشاور نے حراست میں لیا تھا۔اس نے آرمی چیف کے ساتھ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاءبندیال کے خلاف نازیبا ٹویٹس کی تھیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -