تحریک انصاف کے کارکنان امریکہ کے وائٹ ہاﺅس کے سامنے بھی پہنچ گئے

تحریک انصاف کے کارکنان امریکہ کے وائٹ ہاﺅس کے سامنے بھی پہنچ گئے
تحریک انصاف کے کارکنان امریکہ کے وائٹ ہاﺅس کے سامنے بھی پہنچ گئے
سورس: Wikimedia Commons

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے کارکنوں نے گزشتہ روز وائٹ ہاﺅس کے سامنے مظاہرہ کیا۔ ٹائمز آف اسلام آباد کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے وائٹ ہاﺅس کے سامنے یہ احتجاج سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو گرانے کے لیے امریکہ کی طرف سے کی جانے والی مبینہ سازش کے خلاف کیا گیا تاہم اس مظاہرے کے منتظمین کی طرف سے مظاہرین کو امریکہ کے خلاف نعرے لگانے سے سختی سے منع کیا گیا تھا۔

معروف صحافی مرتضیٰ علی شاہ کی جانب سے اس احتجاج کا ایک بینر اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شیئر کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آج دوپہر 1بجے وائٹ ہاﺅس کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔ بینر میں واضح ہدایات تحریر کی گئی ہوتی ہے کہ امریکہ کے خلاف کوئی نعرے بازی نہیں کرے گا۔کوئی گندگی نہیں پھیلائے گا، احتجاج پرامن ہو گا ، جس کے بعد شرکاءپرامن طور پر منتشر ہو جائیں گے۔ 

مزید :

بین الاقوامی -