دولہا کو شادی کے موقع پر لیمووں کی سلامی ، وجہ بھی سامنے آگئی 

دولہا کو شادی کے موقع پر لیمووں کی سلامی ، وجہ بھی سامنے آگئی 
دولہا کو شادی کے موقع پر لیمووں کی سلامی ، وجہ بھی سامنے آگئی 
سورس: Wikimedia Commons

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں گزشتہ دنوں ایک دولہا کو شادی کے موقع پر تحفے میں لیموں پیش کر دیئے گئے۔ اے این آئی کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ ریاست گجرات کے شہر راج کوٹ میں پیش آیا ہے۔ شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ لیموں نایاب ہو گئے ہیں اور ان کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے۔ یہ وجہ تھی کہ دنیش نامی دولہا کو اس کے دوستوں اور رشتہ داروں کی طرف سے لیموں تحفے کے طور پر دیئے گئے۔

دولہا کے ایک رشتہ دار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”اس وقت ملک میں، بالخصوص ریاست گجرات میں لیموں کی قیمت بہت زیادہ بڑھ چکی ہے، جبکہ اتنی شدید گرمی میں لیموں کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ قلت کی وجہ سے شہر میں لیموں بہت کم مل رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ہم نے دولہا کو تحفے میں لیموں دیئے ہیں۔ “لیموں کے ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ اس سال لیموں کی پیداوار بہت کم ہوئی ہے جس کی وجہ سے کم دستیابی کی وجہ سے اس کی قیمت اتنی زیادہ بڑھی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -