سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتاریاں لیکن دراصل گولیاں کہاں چھپارکھی تھیں؟ 

 سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتاریاں لیکن دراصل گولیاں ...
 سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتاریاں لیکن دراصل گولیاں کہاں چھپارکھی تھیں؟ 

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے کے الزام میں 3 مصری اوردو شامی باشندے سمیت 7افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو حیران کن طور پر برقی زینے کے پرزوں میں ایمفیٹامین کی گولیاں چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ 

ویب سائٹ ’al-monitor.com‘کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 2مقامی شہری شامل ہیں۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے ایلیویٹر کے پرزوں میں ایفیٹامین کی 4لاکھ 56ہزار گولیاں چھپا رکھی تھیں۔ 

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں اسی طرح کی ایک اور کوشش ناکام بنائی گئی تھی جس میں ملزمان اردن کے بارڈر سے ممنوعہ نشہ آور دوا کیپٹاگون کی 15لاکھ گولیاں سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ مارچ میں جدہ کی بندرگاہ پر اسی دوا کی 16لاکھ گولیاں پکڑی گئی تھیں۔ اسی طرح جنوری اور فروری میں بھی کیپٹاگون بھاری مقدار میں سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنائی جا چکی ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -