بہت ہی زیادہ نمکین ناشتہ کھلانے پر شوہر نے بیوی کی جان لے لی 

بہت ہی زیادہ نمکین ناشتہ کھلانے پر شوہر نے بیوی کی جان لے لی 
بہت ہی زیادہ نمکین ناشتہ کھلانے پر شوہر نے بیوی کی جان لے لی 

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک شقی القلب شخص نے کھانے میں نمک زیادہ ڈالنے پرپھندہ دے کر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار ڈالی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ ہولناک واردات ریاست مہاراشٹر کے علاقے بھائندر میں ہوئی جہاں 46سالہ ملزم نلیش گھاگھ کی بیوی نرملا نے کھچڑی بنائی تھی جس میں نمک کچھ زیادہ ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس بات پر نلیش اور نرملا میں جھگڑا ہوا، جس پر نلیشن نے نرملا کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کپڑے سے اسے پھندہ دے کر قتل کر دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی لاش قبضے میں لے لی اور ہسپتال منتقل کردی جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

واضح رہے کہ بھارت میں ایسا ہی ایک واقعہ چند روز پہلے بھی پیش آیا تھا، جس میں سسر نے ناشتے میں چائے نہ دینے پر اپنی بہو کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار ڈالا تھا۔ بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کی گلوبل جینڈر گیپ رپورٹ 2021ءمیں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کے دوران بھارت خواتین کے خلاف جرائم کی عالمی فہرست میں 28درجے تنزلی میں گرا ہے۔ اس وقت بھارت 156ممالک کی اس فہرست میں 140ویں نمبر پر ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -