صدر مملکت عارف علوی نے وفاقی کابینہ سے بھی حلف لینے سے انکار کردیا

صدر مملکت عارف علوی نے وفاقی کابینہ سے بھی حلف لینے سے انکار کردیا
صدر مملکت عارف علوی نے وفاقی کابینہ سے بھی حلف لینے سے انکار کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی کابینہ سے حلف لینے سے انکار کر دیا اور حلف لینے کی تقریب ملتوی کر دی۔صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے معذرت کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف لیں گے۔وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کل یا پرسوں ہونے کا امکان ہے۔وفاقی کابینہ نے آج رات ساڑھے 8 بجے حلف اٹھانا تھا، وزیراعظم آفس نےکابینہ کی حلف برداری کے لیے ایوان صدر سے رجوع کیا تھا تاہم صدر مملکت نے حلف لینے سے انکار کردیا ہے۔

۔یاد رہے کہ صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی حلف نہیں لیا تھا اوربیماری کی وجہ سے رخصت  لی تھی۔ادھر پنجاب میں نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز  کے حلف اٹھانے کا معاملہ بھی  لٹکا ہو ا ہے۔

مزید :

قومی -