'تحفے بھی ریاست کے ، مرضی بھی ریاست کی، عمران خان کے بیان پر مریم نواز کا رد عمل

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کے توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ تمہارا تحفہ تمہاری مرضی نہیں بلکہ تحفے بھی ریاست کے اور مرضی بھی ریاست کی۔انہوں نے کہا کہ اب تمہاری دھونس نہیں چلے گی، آنکھیں کھول لو، تمہاری جعلی حکومت اور تمہارا مستقبل، دونوں ختم اور حساب تو دینا پڑے گا۔
تمھارا تحفہ تمھاری مرضی نہیں۔ تحفے بھی ریاست کے، مرضی بھی ریاست کی ! اب تمھاری دھونس نہیں چلے گی! آنکھیں کھول لو، تمھاری جعلی حکومت اور تمھارا مستقبل، دونوں ختم ! حساب تو دینا پڑے گا انشاءاللّہ !
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 18, 2022
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ میرا تحفہ میری مرضی، توشہ خانہ سے جو کچھ لیا وہ ریکارڈ پر ہے،