"بارہ بجے عدالتیں کھلنا صحیح فیصلہ،عمران خان اپنی غلطیوں سے گرے ہیں نہ کہ اداروں کی وجہ سے"سہیل وڑائچ کا تجزیہ

"بارہ بجے عدالتیں کھلنا صحیح فیصلہ،عمران خان اپنی غلطیوں سے گرے ہیں نہ کہ ...

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ بارہ بجے عدالتیں کھلنا صحیح فیصلہ تھا،عمران خان اپنی غلطیوں سے گرے ہیں نہ کہ اداروں کی وجہ سے گرے۔ 

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرض کریں اس دن اگر عدالتیں نہ کھلتی تو آئین کا کباڑہ ہو جاتا،آئین کا مذاق اڑتا ،پھراگلے وزیراعظم کا انتخاب نہ ہوتا اور نہ ہی کوئی معاملہ چل پاتا۔ان کا کہنا تھا کہ پورا ملک کئی دن سے تعطعل میں پڑا ہوا تھا۔میرےخیال میں  اس دن  رات بارہ بجے عدالتیں کھلنا بلکل صحیح فیصلہ تھا۔اس سے آئین کا تحفظ ہوا اور آئین کو بچایا گیا۔سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ صرف عدالتیں کھلنے سے ہی یہ تاثر چلا گیا کہ اگر کسی نے آئین کی خلاف ورزی کی اور عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کی تو توہین عدالت لگ جائے گا۔اس کے ساتھ ہی ایک قیدیوں کی گاڑی چلی گئی کہ اگر کسی کوکوئی شک ہے تو قیدیوں کی گاڑی بھی وہاں موجود ہے۔میرے خیال میں  یہ دو علامتیں کہ ایک عدالتوں کا کھلنا اور دوسرا قیدیوں کی گاڑی کا وہاں جانا آئین اور عدالتوں کے حکم پر عملدرآمد کروانے کے لیے کافی تھا ۔سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص دنیا میں اپنی غلطی کو تسلیم نہیں کرتا ۔چوں کہ وہ اقتدار سے رخصت ہو گئے ہیں  ،انہیں کوئی نہ کوئی ملزم چاہیےتھا  تو اس کے لیے وہ اداروں کو کہیں گے ،نہ کہ اپنی غلطیوں پر توجہ دیں گے اور نہ ہی وہ کبھی سوچیں گے  انہوں نے کیا کیا تھا جس کے نتیجے میں یہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال  میں عمران خان کی اپنی غلطیوں کے نتیجے میں یہ سب کچھ ہوا۔ورنہ اداروں نے تو بہت حد تک ان کا ساتھ دیا،فوج نے بھی ان کا ساتھ دیا،جیسے وہ ایک پیج پر رہے اور دوسری ان کی سپورٹ کی ۔اس کے علاوہ  عدالتوں نے کوئی ایک فیصلہ بھی ان کے خلاف نہیں دیا۔عمران خان کو ان چیزوں کو بھی یاد کرنا چاہیےناں کہ  صرف ایک دن عدالتیں کھلنے پر اس کو یاد کریں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر باقی حکومتوں کی  بات کی جائے توان کے خلاف عدالتیں فیصلے دیتی رہی  ہیں اور فوج بھی ان کے ساتھ اتنا تعادن نہیں کرتی تھی، لیکن پھر بھی ان کی حکومتیں چلتی رہی ہیں۔یہ تو بڑے خوش قسمت تھے کہ سارے ادارے  ایک پیج پر تھے  ،لیکن یہ اس خوش قسمتی  کو سمجھ نہیں رہے ۔سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ عمران خان  اپنی غلطیوں سے گرے ہیں اور اب دوسروں کو کہے رہے ہیں کہ انہوں نے ہمیں گرایا ہے۔

مزید :

قومی -