'عمران خان نے خود جسٹس فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر اصرار کیا، سابق وزیر قانون فروغ نسیم نے عمران خان کے بیان کو جھٹلا دیا

'عمران خان نے خود جسٹس فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر اصرار کیا، سابق ...
'عمران خان نے خود جسٹس فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر اصرار کیا، سابق وزیر قانون فروغ نسیم نے عمران خان کے بیان کو جھٹلا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم عمران خان  کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کو غلطی قرار دینے کے بیان پر سابق وزیر قانون فروغ نسیم نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق اپنے بیان میں فروغ نسیم کا کہنا تھاکہ عمران خان کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتا لیکن حقائق کی تصحیح ضرور چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کے معاملے کی سمری ایک حساس معاملہ تھا، ہر پہلو کو جانچا گیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ میرا ذاتی تنازع نہ تھا نہ ہے۔فروغ نسیم کا کہنا تھاکہ عمران خان نے خود جسٹس فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر اصرار کیا، انہوں نے اے آر یو کے مواد کی روشنی میں ریفرنس دائر کرنے پر اصرار کیا تھا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں  اعتراف کیا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےخلاف دائر کیس غلطی تھی، جسٹس فائز عیسیٰ کےخلاف کارروائی غیرضروری سمجھتا ہوں۔انہوں نے کہا تھا کہ وزیرقانون نےجسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے مختلف فلیٹس اوراثاثوں پربریف کیاتھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -