اے این پی نے وفاقی حکومت کا حصہ بننے سے معذرت کرلی

اے این پی نے وفاقی حکومت کا حصہ بننے سے معذرت کرلی
اے این پی نے وفاقی حکومت کا حصہ بننے سے معذرت کرلی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے وفاقی حکومت کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔

جیو نیوز کے مطابق اے این پی کے سربراہ اسفند یارولی کا کہنا تھاکہ عوامی نیشنل پارٹی کی ترجیحات حکومت نہیں بلکہ عوام ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ پی پی اور ن لیگ کے مشکور ہیں کہ حکومت کا حصہ بننے کیلئے مدعو کیا، مشکلات کو مدنظر رکھ کرتجویز دی ہے کہ باقی اتحادیوں کو کابینہ میں جگہ دیں۔اسفندیار ولی کا کہنا تھاکہ ملک اور حکومت پہلے سے مشکلات سے دوچار ہیں، مزید مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہتے، ہماری ترجیح روز اول سے حکومتی عہدے نہیں، عوام، پارٹی تنظیم اور نظریہ ہے۔

خیال رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی حکومتی اتحاد میں شامل ہے اور کل 36 رکنی کابینہ نے حلف اٹھانا ہے۔

مزید :

قومی -