" ہماری افواج ہیں تو ہم ہیں"شاہد آفریدی فوج کے حق میں میدان میں آ گئے

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق کرکٹر شاہد آفریدی پاک فوج کے حق میں میدان میں آگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے کہا کہ ریاست، سیاست اور حکومت سے بہت اوپر ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں بات ریاست پر آئے، وہاں ہر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر اپنی ریاست اور اس کے دفاع پہ مامور اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔ یہ بھی آپ کے اپنے ہیں۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ ایل او سی سے کوسٹ لائنز تک ہر سپاہی، ہر محافظ قابل احترام ہے۔شاہد آفریدی کاکہنا تھاکہ ہماری افواج ہیں تو ہم ہیں۔
ریاست، سیاست و حکومت سے بہت اوپر ہوتی ہے؛ جہاں بات ریاست پر آئے، وہاں ہر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر اپنی ریاست اور اس کے دفاع پہ مامور اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔ یہ بھی آپ کے اپنے ہیں۔ ایل او سی سے کوسٹ لائنز تک ہر سپاہی، ہر محافظ قابل احترام ہے۔ہماری افواج ہیں تو ہم ہیں pic.twitter.com/nM7ASrqpU5
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 17, 2022