برسلز میں عمران خان کے حق میں اوورسیز پاکستانیوں کا مظاہرہ
برسلز(آئی ا ین پی) سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ملک گیر مظاہرے جاری تاحال جاری ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں برسلز میں مقیم پاکستانی عوام سڑکوں پر نکل آئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے نعرے بازی کی۔ اس سلسلے میں برسلز میں یورپین پارلیمنٹ کے باہر پی ٹی آئی بیلجیئم اور اوور سیز پاکستانیوں کا عمران کی حمایت میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں خواتین بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد شریک تھی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہے جو پاکستان کی امید ہے، ہم عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر مظاہرین نے ن لیگ اور پی پی پی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی، مظاہرین نے پلے کارڈز بھی اٹھائے ہوئے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عمران خان بہت جلد اقتدار میں واپس آئیں گے، اوورسیز پاکستانی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم بیرونی مداخلت کے ذریعے آنے والی موجودہ حکومت کو مسترد کرتے ہیں۔ احتجاجی مظاہرین نے مزید کہا کہ عمران خان کو سازش کے ذریعے ہٹایا گیا، مظاہرے کے شرکا نے پی ڈی ایم کے رہنماؤں کے خلاف بھی سخت نعرے بازی کی۔
مظاہرہ