عمران خان کو کراچی لانیوالا چارٹر جہاز  خراب، متبادل طیارے سے اسلام آباد پہنچے

عمران خان کو کراچی لانیوالا چارٹر جہاز  خراب، متبادل طیارے سے اسلام آباد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کو کراچی لانے والا نجی کمپنی کا طیارہ کراچی پہنچ کر فنی خرابی کا شکار ہوگیا جس کے بعد عمران خان متبادل طیارے سے اتوار کی صبح اسلام آباد پہنچے۔ سابق وزیراعظم عمران خان ہفتے کی شب ساڑھے 8 بجے پاکستانی بزنس گروپ اینگرو کی ملکیت AP-PLE رجسٹریشن کے حامل طیارے میں اسلام آباد سے کراچی پہنچے تھے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی پہنچنے کے بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے مزار قائد سے متصل باغ جناح میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام ایک بڑے جلسے سے خطاب کیا جس کے اختتام کے بعد انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ 
طیارہ خراب

مزید :

صفحہ اول -