اقوام متحدہ کے سربراہ کا آئی ایم ایف  کا نیا ٹرسٹ بنانے کا خیرمقدم

 اقوام متحدہ کے سربراہ کا آئی ایم ایف  کا نیا ٹرسٹ بنانے کا خیرمقدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی جانب سے لچک اور پائیداری ٹرسٹ (آر ایس ٹی) کے قیام کا خیرمقدم کیاہے۔ ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ گوتیرس نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا اور ایگزیکٹو بورڈکو آرایس ٹی کے منظوری پر مبارکباد دی جویکم مئی سے کام شروع کرے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آر ایس ٹی ایک طویل المدتی نقطہ نظر تعمیر کرتا ہے اور یہ ترقی پذیر ممالک اور کمزور درمیانی۔ آمدن والے ممالک کو موسمیاتی تبدیلی اور طویل نوول کرونا وائرس عالمی وبا جیسے مسائل سینمٹنے میں مدد فراہم کرے گا، جبکہ مستقبل کے جھٹکوں کے لئے بھی لچک کو بہتر بنائیگا۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ہمیں موجودہ سہ جہتی بحرانوں سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ پائیدار ترقیاتی اہداف کو بچانے کی امید کوبحال رکھنا ہے تو طویل مدتی نقطہ نظر اپنانا ہوگا۔
اقوام متحدہ

مزید :

صفحہ اول -